گوشت کی برآمد سے کروڑوں روپے کمانے والی کمپنیاں خود ہندو چلارہے ہیں ،ْ میڈیا

بھارت سے ہر سال اٹھارہ لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن گوشت دوسرے ممالک بھیجا جاتا ہے ،ْرپورٹ

منگل 12 جون 2018 12:45

گوشت کی برآمد سے کروڑوں روپے کمانے والی کمپنیاں خود ہندو چلارہے ہیں ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) گوشت کی برآمد سے کروڑوں روپے کمانے والی کمپنیاں خود ہندو چلارہے ہیں ۔کشمیر واچ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوشت کے زیادہ تر بڑے ایکسپورٹر ہندو ہیں جنہوں نے گمراہ کن نام رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بڑی کمپنیوں میں الکبیر پرائیوٹ لمیٹڈ، عربین ایکسپورٹر، النور اور اسٹینڈرڈ فروزن ہیں جو سب کی سب ہندوئوں کی ملکیت ہیں۔بھارت سے ہر سال اٹھارہ لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن گوشت دوسرے ممالک بھیجا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ ایک طرف ہندو اس کاروبار سے مال بنارہے ہیں تو دوسری طرف گائے ذبح کرنے اور گوشت کھانے کے نام پر انتہا پسند بھارت میں مسلمانوں کی جانیں لے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :