بھارتی حکومت نے بیوروکریسی میں ملازمت کے دروازے عوام کیلئے کھول دئیے

سیکریٹری سطح کے اہم عہدوں کیلئے عوام اور پرائیوٹ سیکٹر سے درخواستیں مانگ لیں، کانٹریکٹ کی مدت تین سال ہوگی

منگل 12 جون 2018 13:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) بھارتی حکومت نے بیوروکریسی میں ملازمت کے دروازے عوام کیلئے کھول دئیے، سیکریٹری سطح کے اہم عہدوں کے لیے عوام اور پرائیوٹ سیکٹر سے درخواستیں مانگ لیں، کانٹریکٹ کی مدت تین سال ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت کو دس عہدوں کیلئے بہترین، قابل اور اہل امیدواروں مطلوب ہیں ، جن محکموں میں ملازمتیں دی جائیں گی ان میں ریونیو، فنانشل سروسز، اکنامک افیئرز، ایگریکلچر، کاپریشن اینڈ فارمرز، ویلفیئر، روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی وے، فاریسٹ اینڈ کلائمٹ چینج، نیو اور ری نیوایبل انرجی، سول ایوی ایشن اور کامرس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :