سنگاپور میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اٴْن کی گاڑی کے گرد دوڑتے 12 باڈی گارڈزتوجہ کا مرکز بن گئے

منگل 12 جون 2018 13:07

سنگاپور میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اٴْن کی گاڑی کے گرد دوڑتے ..
سنگا پور سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) سنگاپور میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اٴْن کی گاڑی کے گرد دوڑتے 12 باڈی گارڈزتوجہ کا مرکز بن گئے ۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ملاقات کے لیے اپنی لیموزین میں ٹرمپ سے پہلے ہوٹل پہنچے،گاڑی کے گرد ایک جیسیسوٹ پہنے، دوڑتے بارہ باڈی گارڈزتوجہ کا مرکز بن گئے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا میں مسٹر کِم کے قریبی باڈی گارڈ ان کے گرد تین حصاربناتے ہیں،سنگاپورمیں سب کی نگاہیں سیاہ سوٹ میں ملبوس انہی افراد پر ٹکی ہیں-ان گارڈزکا انتخاب کورین پیپلز آرمی سے کیا جاتا ہے۔

ان کی اسکواڈ میں بھرتی کے لئے چند باتوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔حکام ان گارڈز کو ترجیح دیتے ہیں جن کا قد کم جونگ اٴْن کے برابر ہو،ان کی نظر شاندار ہو۔ نشانہ بازی اور مارشل آرٹ کے ماہر ہوں ،یہ ہی نہیں ان کے ماضی کو بھی اچھی طرح پرکھا جاتا ہے۔سفر کے دوران کم کی خوراک کی ذمیداری بھی ان ہی پر ہوتی ہے، یہ گارڈزکم کے پاس جانے والی ہر کھانے پینے والی چیز کو پرکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :