عمران خان کی رمضان المبارک کی ستائیسویں شب اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب میں

اس بابرکت رات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے اکٹھے عبادت کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل جون 12:36

عمران خان کی رمضان المبارک کی ستائیسویں شب اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب ..
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان گذشتہ روز اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ چئیرمین عمران خان جب گذشتہ روز اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے،تو انہوں نے ازراہ عقیدت ننگے پاؤں سرزمین حجاز پرقدم رکھا۔اس بات کو ان کے سپورٹرز اور مذہبی حلقوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

عمران خان کے اس اقدام کو ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بھی منسوب کیا جارہا ہے ۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مسجد نبوی ﷺ میں موجودگی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ رمضان المبارک کی ستائیسویں شب سعودی عرب میں گزاری۔

(جاری ہے)

عمران خان اور ان کی اہلیہ کی اکٹھے عبادت کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جسے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں عمران خان کو ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ بیٹھے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی بشریٰ بی بی کے ہمراہ نماز پڑھنے کی ویڈیو بھی خبروں کی زینت بنی تھی۔ اس ویڈیو میں دونوں میاں بیوی کو نماز پڑھتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں عمران خان نماز پڑھ رہے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی اپنے خاوند کے پیچھے ہاتھ اُٹھائے دعا میں مشغول ہیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے جہاں سراہا وہیں کچھ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ سب لوگوں کو دکھانے کے لیے کیا گیا ہے جبکہ کپتان کے حامی کچھ صارفین نے اس تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو دیکھ کر ایسا ہرگز نہیں لگتا کہ یہ عمران خان نے خود بنوائی ہو گی کیونکہ اس ویڈیو میں ان کا دھیان ایک مرتبہ بھی کیمرے کی طرف نہیں گیا۔

جبکہ ان کی اہلیہ بھی اپنے خاوند کے پیچھے نماز پڑھ رہی تھیں جو میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کا عکاس ہے۔
تاہم اب عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سعودی عرب میں ستائیسویں شب گزارنے اور ایک ساتھ بیٹھ پر عبادت کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: