زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل سپریم کورٹ سے بھی خارج

منگل 12 جون 2018 13:07

زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل سپریم کورٹ سے بھی خارج
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) سپریم کورٹ نے بھی زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے مجرم عمران نے سپریم کورٹ میں اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کی تھی، کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت عظمی نے دلائل سننے کے بعد مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ننھی زینب کے قاتل عمران کو سزائے موت سنائی تھی، مجرم نے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی تاہم عدالت عالیہ نے اپیل خارج کردی تھی جس کے بعد مجرم نے اپنے قانونی حق کا استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔