سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں‘

دفاع اور قیام امن کیلئے رینجرز کی خدمات پر فخر ہے‘ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، تاریخ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں جیسی کوئی مثال نہیں ملتی نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات سے ملاقات میں گفتگو

منگل 12 جون 2018 13:07

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں‘ دفاع اور قیام امن کے لیء رینجرز کی خدمات پر فخر ہے‘ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ منگل کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

قیام امن اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے رینجرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ دفاع اور قیام امن کے لئے رینجرز کی خدمات پر فخر ہے سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ تاریخ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں جیسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں ملی ہیں نگران حکومت پرامن ماحول میں شفاف انتخابات کرانے کے لئے پرعزم ہے۔