چین میں ایک ڈاکٹر کو غفلت برتنے کے الزام میں ڈھائی سال قید کی سزا

استعمال شدہ ٹیوب دوبارہ استعمال کرنے سے پانچ خواتین ایچ آئی وی مرض کا شکارہو گئیں

منگل جون 13:07

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) مشرقی چین کے صوبہ چی جیانگ کے ایک ڈاکٹر کو غلط طبی طریقہ ہائے کار کے ذریعے پانچ مریضوں کو ایچ آئی وی کے مرض کا شکار کرنے پر ڈھائی سال قید کی سزا دی گئی ہے ،اس کی وجہ سے آن لائن پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ،،چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے زیر استعمال چائنہ ججمنٹ آن لائن پر جاری کئے جانے والے فیصلے کے مطابق ہانگ جو میں روایتی چینی میڈیسن کے جی جیانگ پراونشل ہسپتال کے ایک ڈاکٹر جائو جن فانگ نے 30دسمبر 2016کو مواد نکالنے کیلئے ایک استعمال شدہ ٹیوب کو دوبارہ استعمال کیا جس کی وجہ سے پانچ خواتین ایچ آئی وی مرض کا شکار ہو گئیں ، نیوز سائٹ کائیشن کے مطابق ان میں سے دو خواتین حاملہ تھیں ۔

متعلقہ عنوان :