پاکستانی ٹیم بہتری کی جانب جارہی ہے ،ْشاہد آفریدی

منگل 12 جون 2018 13:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے تاہم پاکستان ٹیم اسکاٹ لینڈ سے جیت کر ہی آئیگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہتری کی جانب جارہی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ 20 سالہ کیریئر میں انہوں نے بہت عزت پائی، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا کچھ مل جائیگا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کی زندگی میں کوئی کمی نہیں، جتنا کھیلا عزت پائی، اس سب کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :