فیفا ورلڈ کپ 2018 : میسی، رونالڈو، نیمار اور محمد صلاح دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئے

میسی، رونالڈو، نیمار اور کرنٹ فیورٹ مو صلاح کی ٹی شرٹس اور پوسٹرز دھڑا دھڑ فروخت ہونے لگے فیفا ورلڈ کپ 2018 میں مقابلوں کا آغاز (کل)سے ہوگا ،ْ افتتاحی میچ میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی

منگل جون 13:12

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) ورلڈکپ فٹبال میں دنیا بھر نے شائقین نے میسی، رونالڈو، نیمار اور محمد صلاح پر نظریں جما لیں ۔میگا ایونٹ جیتنے کیلئے فیورٹ ٹیموں میں جرمنی،، برازیل، اسپین، فرانس اور ارجنٹائن کا شمار ہونے لگا ،ْ ایونٹ کے ایک لاکھ اضافی ٹکٹس صرف ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے ،ْمیگا ایونٹ میں جرمنی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ 2014 میں جرمنی نے فائنل میں ارجنٹائن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ،ْارجنٹائن دوسرے اور ہالینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی تھی۔میگا ایونٹ کے میگا مقابلے شروع ہونے سے قبل ہی دنیا بھر میں شائقین فٹبال اس کے بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں، شرطیں لگ گئیں، فیورٹ ٹیمیں سامنے آگئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میسی، رونالڈو، نیمار اور کرنٹ فیورٹ مو صلاح کی ٹی شرٹس اور پوسٹرز دھڑا دھڑ فروخت ہونے لگے۔10 لاکھ سے زائد سیاح روس پہنچنا شروع ہوگئے اور سب کی ایک ہی خواہش ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں فیورٹ ٹیم اور فیورٹ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھ سکیں ،ْدوسری جانب ایونٹ کی تیاری کیلئے روس،، پرتگال، اسپین سمیت دیگر ٹیموں نے سخت ٹریننگ شروع کردی ہے۔۔فیفا ورلڈ کپ 2018 میں مقابلوں کا آغاز (کل)14 جون سے ہوگا اور افتتاحی میچ میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔