اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر زمبابوین آفیشل معطل

ایکوپ کے پاس ان الزامات کے جواب دینے کے لیے 11جون 2018 سے 14دن کا وقت ہے ،ْ آئی سی سی

منگل 12 جون 2018 13:12

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کرکٹ کے ڈائریکٹر اینوک ایکوپ کو عبوری طور پر معطل کردیا ہے جہاں ان پر اینٹی کرپشن کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق 2015 سے ہرارے میٹرو کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے منصب پر فائز ایکوپ کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے معطل کیے جانے والے دوسرے زمبابوین آفیشل ہیں اور ان سے قبل راجن نائر پر 20سال کی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

نائر ہرارے کی میٹرو پولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن کے خزانچی اور مارکیٹ ڈائریکٹر تھے اور انہوں نے گزشتہ سال زمبابوے کے کپتان گریم کریمر کو 30ہزارڈالر کے عوض میچ فکس کرنے کے الزامات کو تسلیم کیا تھا۔ایکوپ پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن قوانین کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے جہاں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے تعاون نہیں کیا، اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ ایکوپ کے اوپر لگائے گئے الزامات کا تعلق نائر کے مقدمے سے ہے یا نہیں۔آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایکوپ کے پاس ان الزامات کے جواب دینے کے لیے 11جون 2018 سے 14دن کا وقت ہے۔

متعلقہ عنوان :