ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم ڈسرکٹ کے ٹرائلز عید کے بعد ہوں گے

منگل 12 جون 2018 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر ٹورنامنٹ کیلئے راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم ڈسرکٹ کے ٹرائلز عید کے بعد ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز 20 جون کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ 21 جون کو اٹک ڈسٹرکٹ، 22 جون کو چکوال ڈسٹرکٹ اور 23 جون کو جہلم ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز ہوں گے۔ ٹرائلز ریجنل ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی زیر نگرانی ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق یکم ستمبر 1993 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔