انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوںکی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

منگل 12 جون 2018 13:12

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو لندن میں کھیلا جائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دے اینڈ نائٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 16 جون کو کارڈف میں کھیلا جائیگا، سیریز کا تیسرا میچ 19 جون کو نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، سیریز کا چوتھا میچ 21 جون کو چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 24 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :