Live Updates

پیپلز پارٹی سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے کھلاڑی دوبارہ جیالے بن گئے

چنیوٹ سے سابق رکن قومی اسمبلی عنایت شاہ نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 جون 2018 13:08

پیپلز پارٹی سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے کھلاڑی دوبارہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جون 2018ء) پیپلز پارٹی سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے کھلاڑی دوبارہ جیالے بن گئے ۔چنیوٹ سے سابق رکن قومی اسمبلی عنایت شاہ نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔اور سیاسی رہنماؤں کو اپنے مفاد کو مدنظر رکھ کر پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عنایت شاہ نے کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔تاہم عنایت شاہ نے اب دوبارہ پیپلز پارٹی کا جیالا بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے عنایت شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

عنایت شاہ نے چئیرمین پی پی آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

عنایت شاہ چنیوٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان پیپلز پارٹی کی اب تک کئی وکٹیں گرا چکے ہیں۔اس کے علاوہ بھی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا دی ہیں۔دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی بھی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔

مختصر عرصہ میں دوسری جماعتوں کی 100 سے زائد بڑی وکٹیں اڑائیں۔اور ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ کپتان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن ،،پاکستان پپپلز پارٹی،مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔جے یو ایف،،اے این پی اور متحدہ بھی عمرا خان کی تباہ کن باؤلنگ کا شکار ہو گئیں۔ ن لیگ کے 60 سے زائد،،،پیپلز پارٹی کے 25 سے اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات