ہالی ووڈ‘ ایکشن اور تھرل سے بھرپور کامیڈی کرائم فلم اوشینز 8 باکس آفس پر چھا گئی

منگل 12 جون 2018 13:23

ہالی ووڈ‘ ایکشن اور تھرل سے بھرپور کامیڈی کرائم فلم اوشینز 8 باکس آفس ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) ایکشن اور تھرل سے بھرپور کامیڈی کا طوفان لیے ہالی ووڈ کرائم فلم اوشینز 8 ریلیز کے بعد باکس آفس پر چھا گئی فلم تقریبا ساڑھے 4ارب روپے کا بزنس کرکے سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

گیری روس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مشہور زمانہ فلم سیریز اوشینزکا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو نیو یارک کے مشہو ر میٹ گالا میں صدی کی سب سے بڑی چوری کی واردات کرنے کیلئے اپنی ٹیم بناتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سینڈرا بلوک،ریحانہ،کیت بلینکٹ،اینا ہتھاوے،سارہ پالسن،منڈے کیلنگ اور ڈیمین لیوس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ جارج کلونی کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 8جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :