Live Updates

بیٹی کا معاملہ، عمران خان کی اہلیت کو چینلج کر دیا گیا

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے حلقہ این اے 243 سے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا گیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 جون 2018 13:25

بیٹی کا معاملہ، عمران خان کی اہلیت کو چینلج کر دیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 جون 2018ء) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حلقہ این اے 243 سے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا گیا ہے جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسکروٹنی کے لیے آج (منگل) کوطلب کرلیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات کوحلقہ این اے 243 سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارایڈوکیٹ عبدالوہا ب کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔ سابق چیف جسسٹس افتخارچوہدری کی پارٹی کے نامزد امیدوار عبدالوہاب ایڈوکیٹ نے عمران خان کے الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے کی درخواست دی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو شخص اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کرتا وہ اسے الیکشن لڑنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

حلقہ 243 کےب ریٹنگ افسر نے یہ درخواست قبول کر لی ہے۔پی ٹی آئی زرائع کے مطابق اسکروٹنی کے لئے ریٹرنگ آفیسر کے سامنےعمرن خان کی جگہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل پیش ہوں گے، عمران خان نے عمران اسماعیل کو اتھارٹی لیٹر بھی جاری کردیا ہے ۔یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے خلاف وہ ثبوت اکھٹے کر چکے ہیں۔

جس میں وہ ملک سے باہر ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم کر چکے ہیں تاہم عمران خان یہ بات پاکستان میں تسلیم نہیں کرتے۔ پارلیمانی امیدوار کی اہلیت کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 1-62 ایف کے مطابق ایسا کوئی شخص رکن اسمبلی منتخب ہونے کا اہل نہیں جو سمجھدار اور پارسا نہ ہو۔افتخار چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ جو بھی ہمارے ملک کا لیڈر ہو اس پر ایسا الزام نہ ہو۔ عوام کا اعتماد لیڈر پر ہوتا ہے اور لیڈر کو بالکل صاف ستھرا ہونا چاہیے۔اور یہ مسئلہ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات