سرگودھا ریجن کے ضلع خوشاب کھٹہ چوک سے سرکاری سکول کی ملازمہ خاتون کو کارسواروںنے لوٹ لیا

ڈاکو خاتون کی مدد سے اغواء کر کے مغویہ سے 70 ہزار کی رقم اور طلائی زیورات چھین کر سرگودھا کے نواح میں پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے

منگل 12 جون 2018 13:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) ریجن کے ضلع خوشاب کھٹہ چوک سے سرکاری سکول کی ملازمہ خاتون کو کارسواروں نے خاتون کی مدد سے اغواء کر لیا اور مغویہ سے 70 ہزار کی رقم اور طلائی زیورات چھین کر سرگودھا کے نواح میں پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ شاہ پور نے خاتون کوثر کے بھائی عظمت اللہ کی رپووٹ پر تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

جس نے بتایا کہ اس کی بہن کوثر خوشاب کے ووکیشنل سکول میں کام کرتی ہے جہاں سے وہ تنخواہ کی50 ہزار لے کر اپنے پرس کی 20 رقم لئے کھٹہ چوک سے خریداری کر رہی تھی کہ اسے ایک عورت نے باتوں میں لاکر اپنے کارسوار ساتھیوں کے ذریعے گاڑی میں ڈال لیا اور راستہ میں اس سے 70 ہزار کی رقم اور طلائی زیورات چوری ،انگوٹھیاں چھین لیں اور پل جلپانہ کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :