سرگودھا کے مختلف مقامات سے 4 موٹرسائیکل اور گھر سے نقدی اور زیورات چوری کر لئے گئے

منگل 12 جون 2018 13:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) سرگودھا کے مختلف مقامات سے 4 موٹرسائیکل اور گھر سے نقدی اور زیورات چوری کر لئے گئے۔پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔بتایا گیا ہے کہ سرگودھا شہر کے علاقہ گولچوک سے ذیشان کا 70 موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

شہر کے محلہ کوٹ فرید گلی نمبر 5 سے باب کا موٹر سائیکل چور لے گے۔قصبہ سلانوالی میں مسجد کے باہر کھڑا نزیر احمد کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔کوٹ مومن کے محلہ امام با گاہ سے سرفراز کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔ سرگودھا کے چک 78 شمالی میں چور عثمان اکبر کے گھر سے طلائی زیورات اور ہزاروں کی نقدی لے گے پولیس نے ان واقعات کی اطلاعات پر کاروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :