الحمراء آرٹس کونسل کے ہالز عید الفطر کیلئے 18لاکھ روپے کی بولی میں مختلف پروڈیوسروں نے حاصل کر لیے

ڈرامہ پروڈیوسر نجم زیدی نے چاروں ہالز کے لئے الحمراء کی انتظامیہ کو تحریری طور پر 32لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی

منگل 12 جون 2018 13:46

الحمراء آرٹس کونسل کے ہالز عید الفطر کیلئے 18لاکھ روپے کی بولی میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) الحمراء آرٹس کونسل کے ہالز عید الفطر کیلئے 18لاکھ روپے کی بولی میں مختلف پروڈیوسروں نے حاصل کر لیے ۔ ذرائع کے مطابق الحمراء آرٹس کونسل کی انتظامیہ کو ڈرامہ پروڈیوسر نجم زیدی نے چاروں ہالز کے لئے تحریری طور پر 32لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی مگر بعد ازاں الحمراء آرٹس کونسل کی انتظامہ نے 18لاکھ روپے میں چاروں ہال مختلف ڈرامہ پروڈیوسروں کو دے دیئے۔

اس حوالے سے تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ 32لاکھ کی پیشکش چھوڑ کر 18لاکھ روپے میں الحمراء کے ہالز کو بولی میں فروخت کرنے سے چودہ لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ،اس حوالے سے اعلیٰ سطحی پر تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ اس حوالے سے الحمراء آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد خان کا موقف ہے کہ بولی میں حصہ لینے کے لئے ہر پروڈیوسر کو پے آرڈر جمع کروانا لازمی تھا مگر نجم زیدی نامی پروڈیوسر نے بولی کا پروسیجر مکمل ہونے کے بعد درخواست دی تھی اور پے آرڈر بھی جمع نہیں کروایا تھا اور نہ انہوں نے بولی میں حصہ لیا اسی لیے الحمراء کے تمام ہال کو تمام قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے نیلامی میں فروخت کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نجم زیدی نے اپنی درخواست بھی واپس لے لی اس لیے الحمراء ہالز کی بولی میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں اور جو بے بنیاد باتیں پھیلائی جا رہی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ۔

متعلقہ عنوان :