فنکاروں پر مشتمل ثقافتی طائفہ 8جولائی کو انگلینڈ روانہ ہو گا

منگل جون 13:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) فنکاروں پر مشتمل ثقافتی طائفہ اگلے ماہ 8جولائی کو انگلینڈ روانہ ہو گا ۔ ’’خبردار ریٹرن ‘‘ کے نام سے اسٹیج ڈرامے کے انگلینڈ میں 18شو پیش کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ثقافتی طائفے میں صوبیہ خان ،نیہا بلوچ ،ناصر چینوٹی ، آغا ماجد ،گلفام ،سلیم البیلا اور پرویز خان سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے جبکہ اداکارہ زارا اکبر لندن سے ہی ثقافتی طائفے کو جوائن کریں گی ۔اس ٹور کے پرموٹر سینئر اداکار زبیر جبیں ہیں ۔