عام انتخابات آزادانہ‘ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہوں گے‘

بروقت انتخابات کیلئے تمام وسائل فراہم کریں گے‘ نگران وزیراعظم شیڈول کے مطابق انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیںگے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے ملاقات میں گفتگو

منگل 12 جون 2018 13:56

عام انتخابات آزادانہ‘ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہوں گے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ عام انتخابات آزادانہ‘ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہوں گے‘ بروقت انتخابات کے لئے تمام وسائل فراہم کریں گے‘ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ شیڈول کے مطابق انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیںگے۔ منگل کو نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں عام انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے پر اتفاق اور عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیراعظم کو الیکشن کی تیاریوں پر بریف کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کے مطابق انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں گے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ عام انتخابات آزادانہ‘ غیر جانبدارانہ اور نصفانہ ہوں گے بروقت انتخابات کے لئے تمام وسائل فراہم کرینگے۔