اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کی اہلیت بارے دوسری بار وفاق اور چیف الیکشن کمشنر سے جواب طلب کر لیا ،

سماعت 12ستمبر تک ملتوی

منگل 12 جون 2018 13:56

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کی اہلیت بارے دوسری بار وفاق اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کی اہلیت سے متعلق دوسری بار وفاق اور چیف الیکشن کمشنر سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں کلثوم نواز کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کلثوم نواز کی اہلیت سے متعلق دوسری بار وفاق اور چیف الیکشن کمشنر سے جواب طلب کرلیا۔

جواب طلب میں کہا گیا کہ عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ وفاق‘ چیف الیکشن کمشنر اور اسلامی نظریاتی کونسل آئندہ سماعت سے پہلے جواب دیں۔ وفاق نے جواب دینے کیلئے مزید وقت کی استدعا کی۔ عدالت نے وفاق کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کردی۔