اٹلی کی انتہا پسند نئی حکومت نے اپنی بندرگاہیں تارکین وطن کے لیے بند کر دیں

تارکین وطن کو لے کر آنے والا سمندری جہاز دو دن سے کھلے سمندرمیں رکنے پر مجبور ہے،رپورٹ

منگل 12 جون 2018 14:12

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) اٹلی کی نو منتخب حکومت نے اپنی بندرگاہیں تارکین وطن کی کشتیوں کے لیے بند کرنے کا حکم دے دیا۔ تارکین وطن کو لے کر آنے والا سمندری جہاز دو دن سے کھلے سمندرمیں رکنے پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلی کی نو منتخب حکومت فاشزم کے نقش قدم پر، وزیر داخلہ ماٹیو سالوینی نے بندرگاہیں تارکین وطن کی کشتیوں کے لیے بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ چھ سو انتیس تارکین وطن کو لے کر آنے والا سمندری جہاز دو دن سے کھلے سمندرمیں رکنے پر مجبور ہے، جن میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :