Live Updates

صحافیوں اور کارکنان سے ملاقات میں چوہدری نثار نے پی ٹی آئی میں جانے سے متعلق اہم خبر دے دی

آپ سب الیکشن پر توجہ دیں، میں جو بھی فیصلہ کروں گا وہ بہتر ہو گا،چوہدری نثار کا کارکنان کو پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق سوال کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 جون 2018 14:14

صحافیوں اور کارکنان سے ملاقات میں چوہدری نثار نے پی ٹی آئی میں جانے ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جون 2018ء) :گزشتہ روز چوہدری نثار علی خان نے اڈایالہ جیل میں ایک کارنر میٹنگ بلائی جس میں انہوں نے چند صحافیوں اور کارکنان کو بلایا تھا۔اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے صحافیوں سے کیمرے بند کروا دئیے۔اور موبائل فون بھی بند کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آج میں آپ سب سے بہت اہم بات کرنے والا ہوں۔،چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پرمسلط کردی،میں نے منہ کھولا توشریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ پارٹی نے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دے دیے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ میں جب چوہدری نثار سے تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پوچھا گیا تو چوہدری نثار نے کہا کہ آپ لوگ الیکشن پر توجہ دیں ۔

(جاری ہے)

میں جو بھی فیصلہ کروں گا وہ بہتر ہو گا۔یاد رہے کہ چوہدری نثار نے پارلیمانی بورڈ میں ٹکٹ کیلئے درخواست دینے اور بورڈکے سامنے پیش ہوکرٹکٹ مانگنے کے عمل پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پتا نہیں کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ بنانے کیلئے مضحکہ خیزڈرامے کیے جارہے ہیں۔

پہلے بھی کہہ چکاہوں کہ نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی محتاج ہوں۔انہوں نے کہاکہ جاتی امراء والوں کوکہتا ہوں کہ ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں۔کیا ایسا پہلے کبھی ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان پارلیمانی بورڈکے سامنے انٹرویو دیں۔انہوں نے کہاکہ علالت سے صحت یابی کے بعد سارے امور پرکھل کراظہار رائے کروں گا۔جب کہ سابق وزیر داخلہ رہنماء چوہدری نثار نے این اے 63اور این اے 59سے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے اعلان کیا تھا کہ چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں ان کو ٹکٹ دیا جائے گا۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات