نگران حکومت کے پاس پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا کوئی مینڈیٹ نہیں‘ پیپلز پارٹی

عوام کو عید الفطر پر ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کا صدمہ دیا گیا ‘ اضافہ واپس لیا جائے ‘ مولا بخش چانڈیو

منگل جون 14:35

نگران حکومت کے پاس پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا کوئی مینڈیٹ نہیں‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو عید الفطر پر ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کا صدمہ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا بخش چانڈیونے نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔اس اقدام سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے پاس ایسا کوئی مینڈیٹ نہیں، مطالبہ ہے کہ قیمتیں فوری واپس کی جائیں۔