پی سی بی کا اگلے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ

نئے کنٹریکٹ میں35کی بجائے صرف 22کھلاڑیوں کو معاہدہ دیئے جانے کا امکان ہے

منگل جون 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(((پی سی بی))نے اگلے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مدت ذرائع کے مطابق 2019ورلڈ کپ تک ہوگی۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ رواں ماہ کے آخر میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کنٹریکٹ میں35کی بجائے صرف 22کھلاڑیوں کو معاہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال35کھلاڑیوں کو30جون 2018تک سینٹرل کنٹریکٹ دیئے گئے تھے۔ پی سی بی نے ورلڈ کپ 2019کو ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جو کھلاڑی ممکنہ طور پر یہ ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں انہیں کنٹریکٹ دیا جائے گا۔کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کی وجہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی لیگز بھی ہیں کیونکہ پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی دو سے زائد لیگز میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔