انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچون ڈے میچوںکی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

منگل جون 14:47

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو لندن میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دے اینڈ نائٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 16 جون کو کارڈف میں کھیلا جائیگا، سیریز کا تیسرا میچ 19 جون کو نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، سیریز کا چوتھا میچ 21 جون کو چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 24 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :