ْمسلم لیگ (ن )کی حکومت وزیر اعظم کی سربراہی میں ایک ماڈل اسٹیٹ بنانے کے خواب کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے رکھی‘ نئے مالی سال میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر ماضی کی تمام زیادتیوں کا ازالہ کرینگے

وزیر سپوٹس یوتھ اینڈ کلچر ، ایم ڈی اے ، منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی چوہدری محمد سعید کی گفتگو

منگل 12 جون 2018 14:48

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) آزادکشمیر کے وزیر سپوٹس یوتھ اینڈ کلچر ، ایم ڈی اے ، منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی چوہدری محمد سعید نے کہا ہے کہ آزادخطہ کو مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر کی سربراہی میں ایک ماڈل اسٹیٹ بنانے کے خواب کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رکھی ۔ نئے مالی سال میں ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر ماضی کی تمام زیادتیوں کا ازالہ کرنے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھانے کی پالیسی طے کی گئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ شب سیکٹر بی تھری پارٹ ٹو میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے صدر مقصود حسین آسی کی رہائش گاہ پر نمائندہ شخصیات سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم کے سابق پریس سیکرٹری ظفر مغل ، خواجہ محمد رفیق ، راجہ محمد ریاض ، محمد الیاس ، راجہ محمد عارف ،خواجہ محمد نذیر اور دیگر مقامی شخصیات بھی موجود تھیں ۔

جنھوں نے وزیر حکومت کو شہر کے سب سے چھوٹے سیکٹر بی تھری پارٹ ٹو کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیر حکومت چوہدری محمد سعید نے کہا کہ میرپور شہر کو حقیقی معنوں میں آزادکشمیر کا ایک ماڈل سٹی بنانے کے مرحلہ وار منصوبہ پر تیزی سے عمل جاری رکھتے ہوئے 2017-18 کے ترقیاتی اہداف سوفیصد مکمل کرکے آزاد خطہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی گئی ہے اور نئے مالی سال 2018-19 کے دوران میرپور میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی نئی عمارت جو تکمیل کے مراحل میں ہے کا افتتاح کر دیا جائے گا جبکہ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یالوجی کی ترقی و بہتری کے لیے کروڑروپے کی لاگت سے انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کا آغاز کر دیا جائے گا اسی طرح سوئی گیس کی فراہمی کے لیے بن خرماں ، تھوتھال سمیت دیگر شہر سے ملحقہ آبادیو ں کو ہزاروں گیس کنکشن فراہم کیے جائیں گے اور پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد میرپور کے لیے سوئی گیس آفس کا افتتاح بھی ہوجائے گا جبکہ نئے مالی سال میں سیکٹر بی تھری پارٹ ٹو کو میرپور کا ماڈل سیکٹر بنانے کے منصوبے کے تحت کمیونٹی سنٹر اور تمام گلیوں کی اور سڑکوں کی پختگی و بہتری او دیگر کئی منصوبوں پر کام کے آغاز کے ساتھ ساتھ شاپنگ سنٹر پی ون کی تمام شاہرائوں اور گلیوں کی تعمیر بھی جدید تقاضوں کے مطابق کی جائے گی ۔

انھوں نے کہاکہ گزشتہ انتخابات کے دوران کیے گئے تمام وعدئوں کی تکمیل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ وزیر حکومت چوہدری محمد سعید نے مذید کہا کہ کشمیر کونسل کے خاتمہ اور تمام اختیارات آزاد حکومت کو منتقل کرنے پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حید خان مبارکباد کے مستحق ہیں اور اس سے آزادحکومت کو مزید مالی اختیارات حاصل ہونے سے جہاں آزاد خطہ میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا ہو گا وہاں حکومت لوگوں کو روز گار کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات اٹھانے سے عوام کو بڑاریلیف ملے گا ۔ انھوں نے کہا کہ نئے مالی سال میں شہر کے کئی سکولوں کی نئی عمارتوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے گریٹر واٹر سپلائی سکیم بھی شروع کی جائے گی ۔