میرپور‘ قائد اعظم اسٹیڈیم میں قبضہ مافیا کا راج‘ اسٹیڈیم کے دکانداروں نے فٹ پاتھوں پر دکانیں بنا لیں‘نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 12 جون 2018 14:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) قائد اعظم اسٹیڈیم میں قبضہ مافیا کا راج اسٹیڈیم کے دکانداروں نے فٹ پاتھوں پر چھوٹی چھوٹی دکانیں بنا لی۔پیدل چلنے والوں کو شدید دشواری رانگ پارکنگ کی وجہ سے بھی لوگوں کو مسائل کا سامنا ۔لڑائی جھگڑے معمول بن گئے۔کوئی پوچھنے والا نہیں،ڈی جی ایم ڈی اے سے تجاوزات ختم کرانے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم اسٹیڈیم کے دکانداروں نے اسٹیڈیم کی خوبصورتی کو بری طرح تباہ کر دیا ہے اکثر دکانداروں نے اپنی دکان کے باہر فٹ پاتھوں پر چھوٹی چھوٹی دکانیں سجا لی ہیں جس سے پیدل چلنے والوں کو شدید دشواری اور پریشانی کا سامنا ہے ۔ فٹ پاتھ نظر ہی نہیں آتے۔میرپور کے عوامی سماجی شخصیات چودھری نوید عباس ،شوال،راجہ جاوید اقبال ممتاز اور دیگر نے ڈی جی ایم ڈی اے چودھری اعجاز احمد رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا ہے کہ اسٹیڈیم کے دکانداروں نے تجاوزات کر کے وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کر دی ہیں اور اکثر وہاں ٹریفک کی وجہ سے لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا خوبصورت میرپور کا ویژن اسی صورت شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے جب تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہو ۔ انہوں نے کہا ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات چودھری اعجاز رضا ایک دفعہ اسٹیڈیم کا خود وزٹ کریں اور دیکھیں کی دکانداروں نے فٹ پاتھوں پر کیسے قبضہ جما رکھا ہے ۔انہوں نے کہا ادارہ ترقیات تجاوزات کا عملہ بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا جس کی وجہ سے دکانداروں نے فٹ پاتھ پر قبضہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :