حکومت راجہ فاروق حیدر کی قیادت آزاد خطہ کی تعمیر وترقی کیلئے تاریخی اقدامات کر رہی ہے‘ راجہ اظہر رزاق

منگل 12 جون 2018 14:48

کوٹلی/سہنسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزادجموںو کشمیرسہنسہ سٹی کے صدر و بلدیہ سہنسہ کے ایڈمنسٹریٹر راجہ اظہر رزاق نے کہا کہ موجودہ حکومت راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت آزاد خطہ کی تعمیر وترقی کیلئے تاریخی اقدامات کر رہی ہے اور بالخصوص حلقہ سہنسہ کے مسائل کے حل کیلئے وزیر بلدیات ویہی ترقی راجہ نصیر احمد خان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیںجن کا عوامی سطح پر مخالفین مقابلہ نہیں کر سکتے۔

راجہ اظہر رزاق نے کچھ شر پسند عناصر کی جانب سے سہنسہ میں گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے حوالے سے عیدکے بعد تحریک شروع کرنے کے بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سہنسہ گرڈ اسٹیشن کی منظوری ہو چکی ہے اور یہ پروجیکٹ 2018-19کی اے ڈی پی میں شامل ہے لیکن اگر کچھ مسترد شدہ عناصر سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے احتجاجی تحریک چلانا چاہتے ہیں تو وہ اپنا شوق ضرور پورا کر لیں سہنسہ کے عوام نے گذشتہ انتخابات میں بھی انہیں مسترد کر دیا تھا اور اس بار بھی انہیں سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہا کہ وزیر حکومت راجہ نصیر احمد خان تعمیرو ترقی کے ہیرو ہیں وزیراعظم انفرا سٹریکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ان گنت چھوٹے منصوبوںکے علاوہ حلقہ میں تین مین سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے، سہنسہ گرڈ اسٹیشن اورسہنسہ واٹر سپلائی کا کروڑوں کا منصوبہ سالانہADPمیں شامل ہے ناخواندہ شخص اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنی سیاست چمکانے سے باز رہے اگر خود نہیں پڑھ سکتے تو کم ازکم کسی پڑھے لکھے شخص کو اپنے ساتھ رکھے اور اے ڈی پی2018-19کا بغور مطالعہ کر لے۔

متعلقہ عنوان :