غربت کیخلاف جنگ جیتنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،چینی صدر

جامع کامیابی کیلئے ٹھوس اقدامات ،ٹھوس کوششیں اور انتھک محنت کی ضرورت پر زور

منگل 12 جون 2018 14:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے غربت کے خلاف ملک کی اہم جنگ میں جامع کامیابی کے حصول کیلئے غربت مٹائو میں ٹھوس اقدامات ،ٹھوس کوششیں اور انتھک محنت کی ضرورت پر زور دیا ہے ،شی نے جو کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکز کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں یہ اپیل قومی غربت مٹائو مہم بارے ایک حالیہ ہدایت میں کی ہے ،بیجنگ میں غربت مٹائو کے بارے میں قومی پہلی کانفرنس منعقد ہوئی اجلاس میں شی کی ہدایات کا اعلان کیا گیا ۔

غربت مٹائو چین کا اہم ایجنڈا ہے اور اس نے 2020تک غربت کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے ،غربت میں کمی اب بھی فوری اور کٹھن نوعیت کا معاملہ ہے اورمختلف سطحوں پر پارٹی کمیٹیوں اور حکومتی محکموں کو بھرپور ہمت سے کام کرنا چاہیے اور غربت کا مقابلہ کرنے والے عوام کی رہنمائی کیلئے بھرپور جذبے کے تحت اہدافی اقدامات کرنے چائیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ’’دو صدی مقاصد ‘‘کے حصول کے علاوہ تمام پہلو میں قدر خوشحال معاشرے کی تعمیر کی تکمل میں غربت کے خلاف جنگ جیتنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ وزیراعظم لی کیا چیانگ نے بھی غربت مٹائو کے بارے میں پہلی ہدایت جاری کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ غربت مٹائو کوششیں ملکی دیہی نشاعت ثانیہ کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہونی چائیں ۔

متعلقہ عنوان :