چین اورآسٹریلیا میں اقتصادی طور پر مل کر کام کرنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے ،آسٹریلوی وزیر تجارت

دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری کا خیال رکھتے ہوئے سلسلہ جنبانی جاری رکھے ہوئے ہیں،انٹرویو

منگل 12 جون 2018 14:49

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) آسٹریلیا کے وزیر تجارت سیاحت و سرمایہ کاری سٹیون سائیوبو نے کہا کہ اقتصادی طور پر چین اور آسٹریلیا کیلئے مل جل کر کام کرنے کی زبردست صلاحیت پائی جاتی ہے کیونکہ آسٹریلیا آزادانہ تجارت اور عالمگیریت کا زبردست حامی ہے ،ایک انٹرویو کے دوران سائیوبو نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کے چین اور آسٹریلیا کی بعض امور کے بار ے میں مختلف آراء ہیں دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری کا خیال رکھتے ہوئے قابل احترام طریقے سے سلسلہ جنبانی جاری رکھے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ چین ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے دوطرفہ تجارت کا حجم 175بلین ڈالر ہے ہمارے اپنے اہم تجارتی ساتھی کے ساتھ تجارتی سرمایہ کاری تعلقات وسیع اور گہرے ہیں انہوں نے یہ انٹرویو ایسے موقع پر دیا ہے جب چین آسٹریلیا آزادانہ تجارتی سمجھوتے پر دستخط کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں کافی اضافہ ہوا ہے خاص طور پر شراب کی تجارت میں ۔

(جاری ہے)

چین کی مانگ میں آسٹریلوی شراب کی برآمدات کی مالیت دس سال کی بلندی تک پہنچا دی ہے ،چین کے ساتھ آسٹریلیا کے تجارتی تعلقات کو بے حد سراہاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی بحران کے بعد سے تحفظاتی ازم اور اقتصادی نیشنل ازم غلط انتخاب ہے ان کا ملک عالمگیریت اور بین الاقوامی تعاون پر ڈٹا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :