پاکستان ریلویز کی جانب سے عید الفطر پر اضافی رش کے پیش نظر سپیشل ٹرینوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سٹی سے روانہ ،خانیوال ، فیصل آباد ، سرگودھا ، لالہ موسیٰ، ملکوال ، راولپنڈی ، اٹک سٹی سے ہوتی ہوئی آج پشاور کینٹ پہنچے گی
منگل 12 جون 2018 15:11
(جاری ہے)
چوتھی ٹرین راولپنڈی سے 14جون صبح سات بجے روانہ ہوکر اٹک سٹی ، جنڈ ، دائودخیل ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ سے ہوتی ہوئی اسی رات 10بجکر 30منٹ پر ملتان کینٹ پہنچے گی۔
پانچویںسپیشل ٹرین ملتان کینٹ سے 19جون صبح سات بجے روانہ ہوکر کوٹ ادو ، مظفر گڑھ، کندیاں ، دائوخیل ، جنڈ ، اٹک سٹی سے ہوتی ہوئی اسی روزرات 10بجکر 15منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز محمدآفتاب کی ہدایت پر مسافروں کے رش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے معمول کی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی۔واضح رہے کے عیدالفطر کے لیے پاکستان ریلوے نے تمام مسافروں کو عید کے پہلے اور دوسرے روز پہلے ہی تیس فیصد رعائیت کا اعلان کیا ہے۔مزید برآںپاکستان ریلوے نے چھوٹی عید پر بزرگ شہریوں کے لئے تاریخ کے سب سے بڑے پیکج کابھی اعلان کیاہے۔ پینسٹھ 65 برس اور زائد عمر کے تمام شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز میں مفت سفر کر سکیں گے۔ترجمان ریلویز نے کہا کہ شناختی کارڈ کی نقل پر ایڈوانس بکنگ اور ای ٹکٹنگ بھی مفت ہو گی اور دوران سفر اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر شناختی کارڈ دکھانے پر بزرگ خواتین اور مردوں کو بغیر کرایہ لئے ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے بعد سمر ویکیشن سپیشل راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلانے کابھی اعلان کیا ہے ۔ سمر ویکیشن سپیشل ٹرینیں راولپنڈی سے 18، 22، 26 اور 30 جون کی دوپہر اڑھائی بجے کراچی کے لئے روانہ ہوں گی۔ اسی طرح کراچی سے 20، 24 اور 28 جون کو سمر ویکیشن سپیشل ٹرینیں رات 8 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوں گی۔یہ سمر ویکیشن سپیشل ٹرینیں حیدر آباد، روہڑی، خانپور بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، رائے ونڈ، لاہور، گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، لالہ موسی اور جہلم سٹاپ کریں گی۔سمر ویکیشن سپیشل ٹرینوں میں اے سی بزنس، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس شامل ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.