ساہیوال ،ْ76سالہ بوڑھے فیض احمد نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خود کشی کر لی

منگل 12 جون 2018 15:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) نواحی چک 102/6Rمیں 76سالہ بوڑھے فیض احمد نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے زمیندار فیض احمد کا بیٹوں اور بہوئوں سے گھریلو تنا زعہ پر جھگڑا ہو گیا اور بیٹے اپنی بیویوں کی حمایت میں میدان میںآگئے اور باپ پر چڑھائی کر دی جس پر دلبرداشتہ ہو کر فیض احمد نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خود کشی کر لی جسے فوری طور پر سول ہسپتال لایا گیا مگر وہ ایمر جنسی میں دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :