تاریخی ملاقات ختم،ان کی سنگا پور سے واپس روانہ، امریکی صدر سنگاپور میں پریس کانفرنس میں ملاقات پر روشنی ڈالیں گے

منگل 12 جون 2018 15:15

تاریخی ملاقات ختم،ان کی سنگا پور سے واپس روانہ، امریکی صدر سنگاپور ..
سنگاپور سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک تاریخی ملاقات کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے ،امریکی صدر سنگاپور میں پریس کانفرنس میں ملاقات کی تفصیل بتائیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک تاریخی ملاقات کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

امریکی صدر ابھی سنگاپور ہی میں موجود ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک پریس کانفرنس کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں اس ملاقات کی تفصیلات بتائی جائیں گی۔ کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماں نے ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں، تاہم اس دستاویز کی بابت کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ کم جونگ ان کو وائٹ ہاس مدعو کریں گے۔

متعلقہ عنوان :