یمن، بندرگاہ پر قبضے کے لیے حکومتی فورسز اوحوثی باغیوں مابین گھمسان کا رن

لڑائی رکوانے کے لئے اقوام متحدہ متحرک،بندرگاہی شہر کو لڑائی سے دور رکھنے کے لیے کوششوں میں تیزی لا نا ہوگی

منگل 12 جون 2018 15:15

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) اہم یمنی بندرگاہ پر قبضے کے لییحکومتی فورسز اوحوثی باغیوں مابین گھمسان کا رن جاری ہے،لڑائی رکوانے کے لئے اقوام متحدہ متحرک ہو گئی، بندرگاہی شہر کو لڑائی سے دور رکھنے کے لیے ہر کسی کو اپنی کوششوں میں تیزی لا نا ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہم ترین یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر قبضے کے لیے حکومتی فورسز اور ایران نواز شیعہ حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز یمن کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر اہم اشیا کی فراہمی کو لاحق خطرات کے پیش نظر اقوام متحدہ کی جانب سے اس علاقے میں لڑائی رکوانے کی واضح کوششیں دیکھی گئیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریش نے اسی تناظر میں یمنی وزیرخارجہ سے نیویارک میں ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی مندوب برائے یمن مارٹن گریفیتھس حوثی باغیوں، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکالمت میں مصروف ہیں، تاکہ الحدیدہ میں لڑائی رکوائی جا سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بندرگاہی شہر کو لڑائی سے دور رکھنے کے لیے ہر کسی کو اپنی کوششوں میں تیزی لانا ہو گی، تاکہ یمن کے لیے امدادی اشیا کی فراہمی متاثر نہ ہو۔