شام، عراقی سرحد پر داعشی جہادیوں کی پسپائی

منگل 12 جون 2018 15:15

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ شامی فورسز نے عراقی سرحد کے قریب ایک شہر سے داعشی جہادیوں کو پسپا کر دیا،بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شامی فورسز نے عراقی سرحد کے قریب ایک شہر سے داعش کے جہادیوں کو پسپا کر دیا۔

(جاری ہے)

شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق کئی روز تک جاری رہنے والی اس لڑائی کے بعد البوکمال کے علاقے سے جہادی پسپا ہو گئے ہیں۔

آبزرویٹری کے مطابق جمعے کو داعش نے شامی فورسز کے خلاف بڑی جوابی کارروائی کی تھی اور قریب دس خودکش حملے اور چار کار بم حملے کیے گئے تھے، تاہم شامی فورسز نے اپنی کارروائی جاری رکھی۔ آبزرویٹری کے مطابق داعش کے بڑے حملے کے باوجود یہ شہر مکمل طور پر شامی فورسز کے قبضے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :