کیمیائی ہتھیاروں کی تخفیف کے عالمی ادارے کو غیرضروری اختیارات کی تفویض خطرناک عمل قرار

اختیارات میں بے ہنگم اضافہ نقصان دہ ثابت ہو گا، روسی سفیر وسیلی نیبینسیا

منگل 12 جون 2018 15:15

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) اقوام متحدہ میں تعینات روسی سفیر وسیلی نیبینسیا نے خبردار کیا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کی تخفیف کے عالمی ادارے کو غیرضروری اختیارات کی تفویض خطرناک عمل ہے،اختیارات میں بے ہنگم اضافہ نقصان دہ ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات روسی سفیر وسیلی نیبینسیا نے خبردار کیا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کی تخفیف کے عالمی ادارے کو ملوث افراد کے تعین کا اختیار دینے کی کوشش خطرناک عمل ہے۔

روسی سفیر نے کہا کہ برطانوی قیادت میں اس ادارے کو غیرضروری اختیارات تفویض کرنے کی کوشش سے اسے نقصان ہو گا۔ واضح رہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کی تخفیف کے عالمی ادارے OPCW کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس 26 اور 27 جون کو ہو رہا ہے۔ اس عالمی ادارے کے مطابق یہ اجلاس 64 ممالک کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :