بھارتی فوج ایک مرتبہ پھر کبوتر سے ڈر گئی

ایک کبوتر نے بھارتی سکیورٹی فورس کی نیندیں اُڑا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 جون 2018 15:00

بھارتی فوج ایک مرتبہ پھر کبوتر سے ڈر گئی
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون 2018ء) : طاقتور ہونے کا دعویٰ کرنے والے بھارتی ایک مرتبہ پھر کبوتر سے ڈر گئے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک کبوتر نے بھارتی سکیورٹی حکام کی نیندیں اُڑا دی ہیں۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے پاکستان سے بھارت میں داخل ہونے والے کبوتر کو پکڑ کر امرتسر پولیس کے حوالے کر دیا. بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ مبینہ پاکستانی کبوتر کا ایکسرے کروائیں گے تاکہ کسی بھی قسم کے جاسوسی آلات یا خفیہ پیغام کا کھوج لگایا جاسکے ۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی بھارتی ایجنسیوں نے فروری 2017ء میں بھی ایک مبینہ جاسوس کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا جو تھانے سے اڑ گیا تھا۔2016ء میں بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر میں 154 کبوتروں کو جاسوسی کے شُبے میں پکڑا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اب کبوتروں کے پیروں میں الگ الگ رنگ کے گھنگھرو بندھے ہوئے تھے۔ اور یہ کبوتر امرتسر سے کشمیر میں بھیجے جا رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ان کبوتروں پر جاسوسی کا شُبہ اس لیے بڑھ گیا ہے کیونکہ ان کبوتروں کو پھلوں کی پیٹی میں بند کر کے لیجایا جا رہا تھا۔ پولیس نے ان کبوتروں کو لے جانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، یہی نہیں بلکہ ان کبوتروں کے پروں کو کلپ ، سیفٹی پن اور دھاگوں کی مدد سے باندھا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ تمام کبوتر ہمارے ملک کے کبوتروں سے کوئی مشابہت نہیں رکھتے۔

جس کے بعد 2017ء میں بھارت نے ایک اور بھونڈا الزام عائد کیا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی بھارت پر حملہ کرنے کے لیے پالتو کُتوں کا استعمال کر سکتی ہے۔ اپنی رپورٹ میں بھارتی ٹی وی چینل کا کہنا تھا کہ ہمارے ذرائع نے ہمیں یہ بات کنفرم کی ہے کہ پاکستان پالتو کُتوں کی مدد سے بھارت پر دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، یہی نہیں ٹی وی چینل کے رپورٹر نے شہریوں کو خبردار کیا کہ اگر وہ کسی کُتے یا اس کے ساتھ موجود کسی مرد یا عورت کو مشکوک پائیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔کیونکہ دہشتگرد پالتو جانوروں کو خود کش دھماکوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :