بلوچستان کی 11 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا

کابینہ میں عبدالسلام خان، منظور حسین، امام بخش، ملک عنایت کاسی فرزانہ بلوچ اور آغا عمر بنگلزئی ،نوید کلمتی، حافظ خلیل احمد، فیض اللہ کاکڑ، نصراللہ خلجی اور خرم شہزاد شامل

منگل جون 15:23

بلوچستان کی 11 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) نگران وزیراعلی بلوچستان علاالدین مری کی 11 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ میں عبدالسلام خان، منظور حسین، امام بخش، ملک عنایت کاسی فرزانہ بلوچ اور آغا عمر بنگلزئی ،نوید کلمتی، حافظ خلیل احمد، فیض اللہ کاکڑ، نصراللہ خلجی اور خرم شہزاد شامل ۔

(جاری ہے)

منگل کو گورنر ہا ئو س بلوچستان میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران نگران وزیراعلی بلوچستان علاالدین مری کی 11 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر محمد خان اچکزئی نے نگران کابینہ میں شامل تمام 11 اراکین سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں عبدالسلام خان، منظور حسین، امام بخش، ملک عنایت کاسی فرزانہ بلوچ اور آغا عمر بنگلزئی شامل ہیں۔نوید کلمتی، حافظ خلیل احمد، فیض اللہ کاکڑ، نصراللہ خلجی اور خرم شہزاد بھی حلف لینے والوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :