چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی چیلنج،

آراو نے سابق وزیر داخلہ اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں، انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے، درخواست گزار کا موقف

منگل 12 جون 2018 15:23

چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی چیلنج،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے،آراو نے شاہد اورکزئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو شاہد اورکزئی نامی شخص نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے ہیں ۔شاہد اورکزئی نے در خواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔ آراو نے شاہد اورکزئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے چوہدری نثار نے این اے 59 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔