اسٹیٹ بنک نے کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالی100 سے زائد امیدواروں کو ڈیفالٹر قرار دیدیا

پیپلزپارٹی کی حنا ربانی کھر اور پی ٹی آئی کے فیصل واڈا بھی ڈیفالٹر فہرستمیں شامل ، فیصل واڈا 37 ملین روپے کے ڈیفالٹر نکلے،اسٹیٹ بنک نے ڈیفالٹر امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں، ان کی نااہلی کے امکانات

منگل 12 جون 2018 15:23

اسٹیٹ بنک نے کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالی100 سے زائد امیدواروں کو ڈیفالٹر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) اسٹیٹ بنک نے عام انتخابات 2018 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی100 سے زائد امیدواروں کو ڈیفالٹر قرار دیدیا،پیپلزپارٹی کی حنا ربانی کھر اور پی ٹی آئی کے فیصل واڈا بھی ڈیفالٹر قرارپانے والوں میں شامل ہیں، این اے 249 سے پی ٹی آئی کے فیصل واڈا 37 ملین روپے کے ڈیفالٹر نکلے،اسٹیٹ بنک نے ڈیفالٹر امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں،،ڈیفالٹر امیدواروں کی نااہلی کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بنک نے عام انتخابات 2018 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی100 سے زائد امیدواروں کو ڈیفالٹر قرار دیدیا،پیپلزپارٹی کی حنا ربانی کھر اور پی ٹی آئی کے فیصل واڈا بھی ڈیفالٹر قرارپانے والوں میں شامل ہیں ،این اے 182 سے حنائربانی کھر بنک ڈیفالٹر ہیں، ذرائع کے مطابق حناء ربانی کھر کے شوہر 517 ملین روپے کے بنک ڈیفالٹر ہیں،جبکہ این اے 249 سے پی ٹی آئی کے فیصل واڈا 37 ملین روپے کے ڈیفالٹر نکلے،این اے 85 سے ہارون احسان،این اے 95 سے اسد حسن خان،امانت اللہ خان ڈیفالٹر قرار پائے گئے ،این اے 31 سے ہارون بلور،این اے 242 سے اسد اللہ بھٹو ڈیفالٹر قراردیئے گئے ،مخصوص نشست پر مس الماس خاکوانی 319 ملین روپے کی ڈیفالٹر نکلیں ،اسٹیٹ بنک نے ڈیفالٹر امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمیشن کو بھجوا دیںجبکہ الیکشن کمیشن نے ڈیفالٹر امیدواروں کی تفصیلاتمتعلقہ ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی،ڈیفالٹر امیدواروں کی نااہلی کے امکانات ہیں ۔