الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے 19ہزار 5 سو امیدواروں کا ڈیٹا موصول،

10ہزار کی جانچ پڑتال کا کام مکمل پنجاب سے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے سب سے زیادہ8987 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،سندھ سے 4765 ، خیبرپختونخواہ 2928 ،بلوچستان سے 1675 ، کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ،فاٹا سے 345 اور اسلام آباد سے 93 کاغذات نامزدگی جمع ہو ئے ، ترجمان الیکشن کمیشن

منگل 12 جون 2018 15:24

الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے 19ہزار 5 سو امیدواروں کا ڈیٹا موصول،
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لئے 19ہزار 5 سو امیدواروں کا ڈیٹا موصول ہو گیا جس میں سے 10ہزار کاغذات کی جانچ پڑتال کا کام مکمل کر لیا گیا ،پنجاب سے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے سب سے زیادہ8987 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،سندھ سے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے 4765 ، خیبرپختونخواہ 2928 ،بلوچستان سے 1675 ، کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ،فاٹا سے 345 اور اسلام آباد سے 93 کاغذات نامزدگی جمع ہو ئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 19ہزار پانچ سو امیدواران کا ڈیٹاالیکشن کمیشن کوموصول ہو چکا ہے جوکہ نیب نادرا ایف بی ار سٹیٹ بینک کے ساتھ ان لائن سسٹم کے ذریعے شئیرکر دیا گیا ہے،وہاں سے دس ہزارکاغذات کی سکروٹنی مکملہو کر واپس موصول ہو چکا ہیجو آگے ریٹرننگ افسران کو بھی بھیج دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پنجاب سے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے سب سے زیادہ8987 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،سندھ سے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے 4765 کاغذات جمع ہوئے،ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ سے قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے 2928 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،بلوچستان سے قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے 1675 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،فاٹا سے 345 اسلام آباد سے 93 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،قومی اسمبلی کی 342 نشستوں کیلئے 5488 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،قومی اسمبلی کیلئے پنجاب سے 2349،سندھ سے 1308 کاغذات جمع ہوئے،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے کے پی کے سے 774،بلوچستان سے 404 کاغذات جمع ہوئے،قومی اسمبلی کیلئے فاٹا سے 345،اسلام آباد سے 93،غیر مسلموں کیلئے 215 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،پنجاب اسمبلی کیلئے 6638،سندھ کیلئے 3457 کاغذات جمع ہوئے،کے پی کے اسمبلی کیلئے 2145،بلوچستان اسمبلی کیلیی1271 کاغذات جمع ہوئے۔