راولپنڈی ، ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لے کر فرار

ڈاکوسی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لے گئے، پولیس نے بینک کے 2 گارڈز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی

منگل 12 جون 2018 15:24

راولپنڈی ، ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لے کر فرار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) راولپنڈی کے علاقے حیدر روڈ پرڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لوٹ کر فرار ہوگئے، سی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لے گئے، پولیس نے بینک کے 2 گارڈز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے حیدر روڈ پر 6 ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لوٹ کر فرار ہوگئے، بینک منیجر کا کہنا کہ ڈاکو رات 2 سی4 بجے کے دوران بینک میں داخل ہوئے، ایک سیکیورٹی گارڈ کو باندھا اور دوسرے کو بے ہوش کردیا، ڈاکوں نے کٹر کے ذریعے بینک کے تمام لاکرز کاٹے اور ان میں موجود کئی کلو سونا اور 14 کروڑ روپے لیکر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لے گئے، پولیس نے بینک کے 2 گارڈز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :