تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے آخری سانس تک کام کریں گے، چوہدری محمود احمد

منگل جون 15:24

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے آخری سانس تک کام کریں گے،، میرپور کے تاجروں کا بھرپور اعتماد حاصل ہے،عیدالفطر کے بعد الیکشن کے لیے میدان سجے گا ،جس میں دودھ کا دودھ اور پانی کاپا نی ہو جائے گا ۔ہماری نیت صاف ہے، کوئی ذاتی مفادات نہیں ،ہمیشہ اجتماعی مفادات کے لیے جہدوجہد کی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،چوہدری محمود احمد کا کہنا تھا کہ میرپور کے ذمہ داروں نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے، شہری دن بدن مسائل میں جکڑے جا رہے ہیںسڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں ،سیوریج کا نظام ناکام ہو چکا ۔عوام صاف پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر تمام شہری تنظیمیں متحد ہو کر آواز بلند کر یں، کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے مسائل حل نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام الناس کو یک زبان اور ایک ہو کر اپنے حقوق کی آواز کو بلند کرنا ہو گی،اس موقع پرتاجروں کی بڑی تعداد نے چوہدری محمود احمد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ۔میرپور سٹی میں تاجروں کا حقیقی نمائندہ چوہدری محمودہے ۔چوہدری محمود کی کال پر ہم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :