مظفرآباد‘ ضلعی انتظامیہ کا شہر بھر کی بیکریوں کی چیکنگ‘ ناقص اشیاء تلف‘ غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر متعدد گرفتار

منگل جون 15:24

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ کا شہر بھر کی بیکریوں کی چیکنگ ناقص اشیاء کو تلف کر کے زیر نگرانی صفائی بھی کروائی گئی اور ناقص اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر متعدد کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن اور ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل کی ہدایت پر تحصیلدار مظفرآباد، ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع گیلانی نے ہمراہ پولیس کاروائی کرتے ہوئے شہر بھر کی بیکریوں کی چیکنگ کی اس دوران متعدد بیکریوں پر ناقص اور غیر معیاری اشیاء کو فوری طور پر تلف کیا گیا ان اشیاء میں زیادہ تر ایکسپائر، مکھیوں اور لاک بیگ سے بھری ہوئی تھی جن کو موقع پر تحصیلدار مظفرآباد نے اپنی نگرانی میں بیکریوں کی صفائی بھی کروائی اس دوران ناقص اور غیر معیاری مٹھائی اور دیگر اشیاء فروحت کرنے پر تہزیب بیکری کے مالک سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ترجمان انتظامیہ تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات پر بیکریوں کی چیکنگ کی گئی اور فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ناقص اشیاء جو انسانی صحت کے لیے مضر تھی کو تلف کر دیا عوام کی جان سے کوئی چیز بھی قیمتی نہیں ہے عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی انتظامیہ کو فرض ہے جسے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی خصوصی ہدایت پر پورا کیا جا رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ ایسے افراد کے خلاف سختی سے پیش آئے گئی جو ایسی ناقص اور ایکسپائر اشیاء کی فروحت جاری رکھے ہوئے ہیں عوام تعاون کریں تو شکایات کو فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا ماہ رمضان کے دوران عوام۔

(جاری ہے)

نے تعاون کیا ان کے شکر گزرا ہیں اسی تعاون کی وجہ سے تجاوزات، گراں فروشی سمیت ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی تاکہ میعاری آشیا کی فراہمی ممکن ہو سکے

متعلقہ عنوان :