تحصیل پٹہکہ کی انتظامیہ حرکت میں آگئی‘ بھیڑی بازار کا دورہ ‘ اشیاء خوردو نوش کی چیکنگ کی

منگل 12 جون 2018 15:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) تحصیل پٹہکہ کی انتظامیہ حرکت میں آگئی،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ کی ہدایت پر تحصیلدار پٹہکہ ہارون الرشید اعوان کا چوکی پولیس پٹہکہ اور میڈیا کے ہمراہ بھیڑی بازار کا دورہ اشیاء خوردو نوش کی چیکنگ،سبزی،فروٹ،مرغ،بیکرز کے علاوہ دیگر اشیاء ضروریہ کے انراخ چیک کرتے ہوئے مععدد کو بوجہ زائد قیمت،زائد زائد المعیار اشیاء کی فروختگی ،صفائی ستھرائی کے نظام پر اظہار برہمی بھاری جرمانے عائد لئے،متعدد کو وارنگ دی جبکہ اس موقع پر پر تحصیلدار پٹہکہ ہارون الرشید اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المارک کے مقدس مہینہ میں تاجر انتظامیہ کے جاری کردہ ریٹ پر سامان فروخت کریں ،زائد ناجائز منافع کمانے والے تاجروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور عوامی شکایات پر گرفتار کیا جائے گا اور سخت سزا دی جائے گی،اس موقع پر انہوں نے جملہ تاجران کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرنے اور اس کے مطابق اشیاء خوردو نوش کی فروختگی کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :