نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو ادائیگیاں بایومیٹرک سسٹم کے تحت کی جاتی ہیں ‘ کارڈ سسٹم ختم ہو چکا ہے ‘ فوزیہ بخاری

منگل 12 جون 2018 15:24

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) اسسٹنیٹ ڈائیریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کوٹلی فوزیہ بخاری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تمام مستحق افراد کو ادائیگیاں بایومیٹرک سسٹم کے تحت کی جاتی ہیں ۔ کارڈ سسٹم ختم ہو چکا ہے ۔ اب ایسا ممکن نہیں کہ ایک فرد کی رقم دوسرا شخص وصول کر سکے ۔

(جاری ہے)

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ لوگ براہ راست بینک جاتے ہیں ۔

جہاں ان کے اکاؤنٹ موجود ہوتے ہیں ۔ پیسہ ان کے اکاؤنٹ میں بینک کے ذریعے منتقل ہوتا ہے ۔اکاؤنٹ ہولڈر اپنا انگوٹھا لگا کررقم خود وصول کرتا ہے ۔ یہ نظام مکمل شفاف ہے ۔ عملہ صرف دفتری ریکارڈ اور دیگر امور کی انجام دہی کے لئے دفاتر میں بیٹھا ہے ۔ عملے کی جانب سے پیسہ نکلوانے یا کسی قسم کی کرپشن کی کوئی شکائت موجود نہیں ۔ ایسے الزامات بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :