کوٹلی‘ لاری اڈہ تا گلہار سڑک کا کام ایک ہفتے کے لئے روک دیا گیا ‘شہریوں کو پائپ لائنیں بچھانے کی ہدایت‘ بعد میں سڑک اکھاڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ‘ ایس ای این شاہرات

منگل 12 جون 2018 15:34

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) ایکس ای این شاہرات سے ابرک وفد کی ملاقات۔ لاری اڈہ تا گلہار سڑک کا کام ایک ہفتے کے لئے روک دیا گیا ۔ شہریوں کو پائپ لائنیں بچھانے کی ہدائت ۔ بعد میں سڑک اکھاڑنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم ابرک کے نمائندہ وفد نے ایکس ای این شاہرات کوٹلی سردار اجمل مصطفی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وفد میںتاجر رہنما مسعود سیال ، سید شفقت شاہ ، عبدالماجد آرائیں ، حسنین بخاری اور دیگر شامل تھے ۔ وفد نے لاری اڈہ تا گلپور روڈ کی تعمیر پرتحفظات کا اظہار کیا ۔ ایکس ای این شاہرات نے سماعت کے بعد کہا کہ ہم جاری کام کوایک ہفتے کے لئے روک دیتے ہیں ۔ شہری ایک ہفتے کے دوران اپنی پائپ لائنیں جہاں ڈالنی ہیں ڈال لیں ۔ سڑک پختگی کے بعد اکھاڑنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہو گی ۔ انھوںنے بتایا کہ شہید چوک تا لاری اڈہ طرف سڑک پختہ ہو گی ، دوسری جانب پارکنگ چھوڑی جائے گی ۔ بجلی کے پول پارکنگ والی سائیڈ پر لگائے جائیں گے ۔ سڑک کی پختگی کے بعد شولڈر اور نالیاں پختہ کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :