نگران وزیر داخلہ اعظم خان کا نیکٹا ہیڈکوارٹر کا دورہ

نیشنل ایکشن پلان بارے کئے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، نیشنل انٹرنل سکیورٹی پالیسی پر بریفنگ دی گئی

منگل 12 جون 2018 15:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے منگل کو نیکٹا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیاجہاں سربراہ نیکٹا احسان غنی نے نگراں وزیر داخلہ کو نیکٹا کے بارے جامع بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نگران وزیرداخلہ کو مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے، دہشت گردی میں استعمال ہونے والے ممکنہ فنڈز کی روک تھام اور نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتا یا گیا کہ دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے نگران وزیر کو نیکٹا اور وزارت داخلہ کی مشترکہ طور پر تیار کردہ نیشنل انٹرنل سکیورٹی پالیسی پر بھی جامع بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :