سرکاری آفسران اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ عوامی مسائل کوحل کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ڈپٹی کمشنر

منگل 12 جون 2018 15:33

عمرکو ٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نثار احمد میمن نے کہاہے کہ سرکاری آفسران اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں جو آفسران جو اپنی زمہ داری کو ادا نہیں کرتے میں ان کا تبادلہ کرنے میں دیر نہیں کروں گا ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی تعیناتی کے بعد ضلع عمرکوٹ کے تمام محکموں کے آفسران سے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کے دربار ہال میں اپنے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے آئے ہوئے تمام محکموں کے آفسران سے ان کے محکموں کے متعلق معلومات حاصل کی اور جن محکموں کے جو بھی مسائل تھے ان محکموں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ضلع عمرکوٹ ایک پسماندہ ضلع ہے اور ہمیں دشواریوں کا سامنا ضرور ہے لیکن ہم لوگ آپس میں مل کر ایک فیملی ممبر کی طرح اس ضلع کے لیے کام کرنا ہوگا اور اس ضلع کو ایک ماڈل ضلع بنا کر تمام ضعلوں سے خوبصورت بنانا ہے اور اس کے لیے منصوبہ بندی اور دیانتداری سے کام کرنا ہو گا ، انہوں نے کہا کہ میری ترجیحات میں تعلیم اورصحت پر ترجیحاتی بنیادوں پر کام کر ناہے ، انہوں نے صحت و تعلیم کے آفسران کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس سلسلے میں ورکشاپ و سیمینار منعقد کروائیں اور تعلیم کے ساتھ اسپورٹس میں بھی زیادہ توجہ دیں اور ضلع میں فوری طور پر شجرکاری مہم شروع کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کامیں کسی بھی مقام پر جا کر جائیزہ لوں گا اور ترقیاتی کاموں میں معیار ی کام کو ہر صورت یقینی بنائیں اور اس میں کرپشن کو ہرگز برداہشت نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے آفسران کو ہدایت کی کہ میں غیر حاضر عملے کو ہرگز برداہشت نہیں کروں گا ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سڑک کے کنارے غیر قانونی تجاویزات کو فوری ختم کیا جائے اور صحت و صفائی کا پورا خیال رکھا جائے ، انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے آفسران ہر ماہ اپنی کارکردگی رپورٹ مجھے پیش کریں ، اس موقع پر ضلع کے تمام محکموں کے آفسران نے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :